فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مردہ جانوروں کا 4من گوشت پکڑ لیا

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مردہ جانوروں کا 4من گوشت پکڑ لیا

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بابا فرید روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چار من مردہ جانوروں کا گوشت قبضے میں لے لیا ہے جبکہ اس کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے طلب کرنے پر ڈولفن فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے عظیم اور افتخار نامی دو افراد کو حراست میں لیکر داتا دربار پولیس کے حوالے کر دیا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گرفتار کئے گئے دوملزمان مردہ جانوروں کا گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے ایک رکشے میں رکھ کر لارہے تھے کہ شک گزرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ رکشے کو روکا تو رکشے سے مردہ جانوروں کی وجہ سے شدید تعفن پھیلاہوا تھا ، جس پر گوشت کو قبضے میں لے لیا گیا اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...