تحریک انصاف نے ووٹرز کی مدد کے لئے جدید کا ل سینٹر قائم کر دیا

تحریک انصاف نے ووٹرز کی مدد کے لئے جدید کا ل سینٹر قائم کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے ووٹرز کی مدد کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131اور پی پی 162میں جدید کال سینٹر قائم کردیا ہے۔ کال سینٹر کے ذریعے ووٹرز سے رابطہ کرکے منفرد انداز میں انتخابی مہم چلائی جائیگی۔ افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کے سنیئر مرکزی رہنماؤں عبدالعلیم خان، ولیداقبال، پی پی 163کے امیدوار بلال اسلم بھٹی، عمر سرفراز چیمہ، سعدیہ سہیل، شیخ امتیاز، نعیم الحق، اویس یونس، رخسانہ نوید، ملک عثمان حمزہ اور میاں اویس انجم سمیت کارکنان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف انشاء اللہ انتخابات میں بھی سرخرو ہوگی، ملک کولوٹ کر تباہی کے دہانے پر لے جانیوالا شخص آج مجرم کی حیثیت سے آرہا ہے لیکن پھر بھی (ن)لیگ اسے ہیروبناکر پیش کررہی ہے جیسے وہ فاتح کشمیر ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1