قائدین نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، بھرپور استقبال کے لئے تیار ہیں : خواتین

قائدین نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، بھرپور استقبال کے لئے تیار ہیں : خواتین

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماؤں شائستہ پرویز ملک ، رخسا نہ کو ثر ، نبیلہ یا سمین، بی بی وڈیری ، کنو ل لیا قت ،نسیم با نو ، نرگس متین، ثنا فرحان ، زاہدہ ظہر ،و دیگر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے قائدین کے بھرپو ر استقبال کے لئے تیار ہیں ، ہماری خا طر سزاؤ ں کو گلے لگانے والے قائدین کو ہماری طرف سے سیلو ٹ دیا جاتا ہے کہ انہوں نے ڈرنے کے بجا ئے ڈ ٹ کر حالا ت کا مقا بلہ کیا ۔ ’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ کہ ہم آج اپنے قائدین کا بھر پو ر استقبال کر یں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے پا رٹی کے ہر دور میں مردوں کے شا نہ بشا نہ ہر طرح کی جدوجہد میں حصہ لیا اور اب بھی ہم یہ ثا بت کر دیں گے کہ ہم خواتین کسی بھی طور پیچھے نہیں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین کی قربا نیو ں سے ہر کو ئی بخو بی آگاہ ہے ہم حا لات سے گھبرا نے والے نہیں ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ جس طرح ہمارے کارکنا ں کی گرفتا ریا ں کی جا رہی ہیں یہ قابل مذمت ہیں ،انہو ں نے کہا کہ ہم آج ہر صورت میں اپنے قائد میا ں محمد نواز شریف اور مریم بی بی کا استقبال کرنے جا ئیں گی اگر ہمیں زبردستی روکا گیا تو ہم پھر بھی نہیں رکیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مفا ہمت کی سیا ست کی ہے جبر وتشد د کی سیا ست کے نہ تو ہم قائل ہیں اور نہ ہی ایسی سیا ست کو اچھا سمجھتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کا پرتپاک استقبال کریں گے ۔

لیگی خواتین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...