نوازشریف نے بدامنی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،ملک نعیم
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹریڈر زونگ کے نائب صدر ملک محمد نعیم نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ پانچ سال میں ملک سے دہشتگردی اور بدامنی ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے خوشحالی کے نئے دو ر کا آغاز کیا جو کہ ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میاں نوازشریف کی لاہور آمد پر مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کی قیادت میں ہزاروں افراد کا قافلہ اپنے عظیم قائد کااستقبال کرے گا ۔ 25 جولائی کو ملک بھر کے غیور عوام شیر پر مہر لگا کر انتقامی کاروائیوں کو مستر دکردیں گے