مسلم لیگ(ن) وکلاء ونگ کے صدر کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

مسلم لیگ(ن) وکلاء ونگ کے صدر کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157میں ن لیگ وکلاء ونگ کے صدر میاں عمران نے تمام عہدیداروں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے اور شعیب صدیقی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے اسی حلقے سے کمبوہ برادری کے قائد چوہدری اقبال کمبوہ نے تمام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور پی پی157میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے حلقے میں پی ٹی آئی کی درجنوں انتخابی سرگرمیاں ،کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں اور مختلف انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا ،شعیب صدیقی سے الفیصل ٹاؤن بی بلاک کے ظفر اللہ خان نے ملاقات کر کے تمام ساتھیوں سمیت بھرپور حمایت کا یقین دلایا جبکہ پیر نصیر میں رضوان یوسف ،رانے پنڈ میں میاں فارق ،چونگی پنڈ میں میاں جمیل اور عبدالواحد نے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جبکہ چونگی دوگیج میں بھی شعیب صدیقی نے انتخابی دفتر کا افتتاح اور لوگوں سے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ہر شہری کو تعلیم ، صحت اور انصاف اُس کی دہلیز پر فراہم کرے گی اور اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب جناح اور اقبال نے دیکھا تھا۔

شمولیت

مزید : میٹروپولیٹن 1