ایمرا اور اینکا کے وفد کی صوبائی وزیر داخلہکے ساتھ ملاقات

ایمرا اور اینکا کے وفد کی صوبائی وزیر داخلہکے ساتھ ملاقات

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید سے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) اور الیکٹرانک نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ایمرا کی جانب سے وفد کی قیادت صدر ایمرا محمد آصف بٹ، جبکہ اینکا وفد کی قیادت سینئر نائب صدر محمد اقبال خان کر رہے تھے اس موقع پر ارشد عامر، سیم شیخ اور محمد اصغر بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا کہ میڈیا چینلز نے ذرائع ابلاغ کی صنعت میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔ یہاں تک کہ آزاد میڈیا کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔ یہاں تک کہ آزاد میڈیا کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات فرائض کی انجام دہی خصوصاً انتخابات کی کوریج اور اس ضمن میں کسی کمی کوتاہی کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شوکت جاوید نے کہا کہ میڈیا الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ اور پیمرا قوانین کی پاسداری یقینی بنا رہا ہے۔ ملاقات کے آخر میں اراکین وفد نے وزیر داخلہ کو اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں درپیش چند مسائل سے آگاہ کیا جس پر شوکت جاوید نے انہیں جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1