شہر بھر میں چھاپے،45گرانفروش گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

شہر بھر میں چھاپے،45گرانفروش گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے758مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16دکانداروں کے چالان کیے جبکہ24,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،33 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر45افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔24 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
گرفتار