عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم،پی ٹی آئی خواتین نے حلقے کا دورہ کیا

عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم،پی ٹی آئی خواتین نے حلقے کا دورہ کیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی خواتین نے انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے این اے129اور پی پی157اور 158میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،کارنر میٹنگز منعقد کیں اور ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنے ووٹ کا آزادانہ اور بھرپور طریقے سے استعمال یقینی بنائیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسز کرن علیم خان نے کہا کہ خواتین 25جولائی کو عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ مثبت تبدیلی کیلئے صاف اور شفاف قیادت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کا راستہ دکھانے والے اب کسی نعرے پر لوگوں کو گمراہ نہیں کر سکتے ،وقت آگیا ہے۔

کہ ہم روائتی بوگس نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے 25جولائی کو بلے پر مہریں لگائیں اور این اے129و پی پی158سے عبدالعلیم خان اور پی پی156سے میاں افتخار اور157سے شعیب صدیقی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

انتخابی مہم

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...