گرفتاریاں نوازشریف کے شیروں کا راستہ نہیں روک سکتیں،غضنفر شاہ

گرفتاریاں نوازشریف کے شیروں کا راستہ نہیں روک سکتیں،غضنفر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ" ن "یونین کونسل نمبر103سبزہ زار کے جنرل سیکرٹری غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ گرفتاریاں نواز شریف کے شیروں کا راستہ نہیں روک سکتیں قائد پاکستان کی آمد پر انکا تاریخی استقبال ہو گا ،نواز شریف اور انکے خاندان پر جھوٹے الزامات لگانے واے آج منہ چھپائے پھرتے ہیں استقبال کے حوالے سے منعقدہ کارکنوں کے اجلاس س خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہر اشتیاق ،رانا مشہود کی قیادت میں این اے 126سے ہزاروں کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے نکلیں گے اور یہ ثابت ہو جائے گا کہ جان خدا کی اور ووٹ نواز شریف کا حق ہے ۔حالات بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی نواز شریف کو سیاست سے آؤٹ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
غضنفر شاہ