مسلم لیگ کونسل تعلیم اور صحت کی سہولیار پر فوکس کرے گی : گوہر علی خان

مسلم لیگ کونسل تعلیم اور صحت کی سہولیار پر فوکس کرے گی : گوہر علی خان

لاہور (جنرل رپورٹر) سب کا احتساب ہونا چاہئے، غریب، غریب تر اور امیر مزید امیر ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں جاری صورت حال اتنی خطرناک ہے کہ ملک میں عام انسان سے لے کر بڑے بڑے نامی گرامی لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور این اے 135سے امیدوار گوہر علی خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے منشور میں عدل، انصاف، تعلیم، صحت اور لوگوں کے بنیادی مسائل شامل ہے۔ جب یہ سب چیزیں ایک انسان کی پہنچ میں ہوں گی تو وہ کرپشن کی طرف نہیں جائے گا بلکہ اپنے بچوں کو حلال کھلانے کو ترجیح دے گا۔ ہمارے پارٹی صدر نعیم حسین چٹھہ سابقہ وزیر اور سینیٹر رہ چکے ہیں جو اب پارٹی کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے الیکشن ہیں جن کے امیدوار ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جا رہے ہیں اور اپنے اوپر ایک کور ہٹا کر دوسرا لگا رہے ہیں۔ ایسے تو وہی لوگ برسراقتدار آئیں گے جو سابقہ حکومت میں بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں، 10 نوکریوں کی ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں آتی ہیں، بے روزگاری انتہا پہ پہنچ چکی ہے، غریب کے لئے جینا مشکل ہو چکا ہے جبکہ امیر مزید اوپر کی طرف جا رہا ہے اور مڈل کلاس کے لوگ ہیں جو اپنی سفید پوشی کے باعث رواداری، عزت، بھائی چارہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، پولیس و دیگر محکموں کی تنخواہوں میں 3 گنا اضافہ سے کرپشن میں کمی نہیں آئی۔ اگر جج ایماندار ہے تو اس کا ریڈر پیسے وصول کرتا ہے، پولیس کا معیار گرتا جا رہا ہے۔ جب ایسے لوگوں کی پکڑ نہیں ہوگی، ملک میں برابری کے احساس کے بغیر جینا مشکل ہوتا جائے گا۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے آبادی کو کنٹرول کرنا چاہئے، اگر ایسا نہ کیا تو ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، لوگ ترقی کی بجائے نیچے کی طرف آئیں گے اور پھر ملک غیر ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوگا اور نوجوان چوری، ڈکیتی، راہزنی، لوٹ مار، قتل و غارت کی طرف راغب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ قبضہ مافیا، پراپرٹی مافیا، کاروباری حضرات ظلم و زیادتی کرنے والے حضرات سرکاری و نیم سرکاری، اعلیٰ سے لے کر نچلے طبقے تک کا احتساب ضروری ہے۔

گوہر علی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...