چیف جسٹس کے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے ریمارکس حوصلہ افزاء ہیں،میاں مقصود

چیف جسٹس کے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے ریمارکس حوصلہ افزاء ہیں،میاں مقصود

لاہور (سٹی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی جانب سے لوٹے گئے اربوں روپے سوئٹزرلینڈ،دبئی سے واپس لانے کے ریمارکس حوصلہ افزا ہیں۔متحدہ عرب امارات میں 4221لوگوں کے اثاثے اور اکاؤنٹس بے نقاب ہوچکے ہیں۔ملک سے پیسہ لوٹ کر یورپ ، امریکہ ، کینیڈا بھی منتقل کیاگیا۔سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے200ارب ڈالر سے زائد پڑے ہیں ۔ پوری دنیا سے بے نامی رقوم کوواپس لانا ہوگا۔مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدیدمایوس کیا ہے۔

میاں مقصود

مزید : میٹروپولیٹن 1