عوام کسی صورت ملکی دولت لوٹنے والوں کا استقبال نہیں کرینگے،سجاد بلوچ

عوام کسی صورت ملکی دولت لوٹنے والوں کا استقبال نہیں کرینگے،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے مسلم لیگ ہاؤس میں آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے اربوں روپے لوٹنے والے اب کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ عوام ہمارا استقبال کرے ملک کو غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے کرکے بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کو شرم آنی چاہئیے اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام اب کسی بھی صورت چوروں کا استقبال نہیں کرے گی بلکہ چوروں کا جوتوں سے استقبال کیا جائے۔

چور حکمرانوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیج دیا ہے وہ وہاں ملک سے لوٹی ہوئی دولت سے عیاشیاں کررہے ہیں اور ملک کے غریب بچوں اور عوام کو کہا جارہا ہے کہ چور آرہا ہے اس کا استقبال کرو عوام اب ملک سے پیسے لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے بلکہ عوام چوروں کو جیلوں کے اندر دیکھنا چاہتی ہے ہم اعلیٰ عدلیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوروں اور ان کے بچوں کو بھی قانون کے دائرے میں لاکر ان کا جلد احتساب کیا جائے اور ان سے ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے عوام کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ہے غریب کا بچہ تعلیم نہیں حاصل کرسکتا پرائیویٹ سکول مافیا نے تعلیم کا حصول نامکمل بنادیا ہے سرکاری سکول کھنڈر بن چکے ہیں غریب کا بچہ پرائیویٹ سکول میں فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتا جو کہ اس کا بنیادی حق ہے ۔
سجاد بلوچ