ڈپٹی کمشنر نے بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے شہرمیں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ و اسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیں اورنکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور زون کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1