محکمہ تحفظ ماحول کے ملازمین کاڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کا اعلان

محکمہ تحفظ ماحول کے ملازمین کاڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر ) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے افسران و ملازمین کا ڈاکٹر ظفر نصر اللہ خان سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے پانی کی کمی پر قابو پانے کیلئے اور ملک کو درپیش قحط سالی کی حالت سے بچانے کیلئے اقدامات کو سراہا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے تمام گزٹیڈ افسران اپنی دو دن کی تنخواہ اور دیگر ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیمز بنانے کیلئے قائم کئے گئے فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

اور اس نہایت ہی نیک اور احسن اقدام میں اپنا حصہ ڈالیں گے،اس مقصد کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے تاکہ تنخواہ کی کٹوتی کرکے اس فنڈ میں رقوم جمع کروادی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1