خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے لئے یونین کونسلوں میں سروے کرانے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر )محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے اپنی اپنی یونین کونسلز کی حدود میں قیام پذیر خواجہ سراؤں کی فوری رجسٹریشن یقینی بنانے کا ٹاسک سیکرٹریز یونین کونسلز کو سونپ دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز فوری طور پر اپنے اپنے علاقہ جات میں سروے شروع کریں اور اگر کسی جگہ پر کوئی خواجہ سراء اپنی رجسٹریشن کروانے سے رہ گیا ہو تو اسے ڈھونڈ کر اس کی رجسٹریشن کروائی جائے بصورت دیگر اگرمقررہ مدت ختم ہونے کے بعد کسی جگہ پر کسی ایسے خواجہ سرا کی نشاندہی ہو ئی جس کی رجسٹریشن نہ کروائی گئی ہو تو اس کی ذمہ داری متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری پر ہو گی،محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں سیکرٹریز یونین کونسلز کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پنی یونین کونسلز کی حدود میں رہنے والے خواجہ سراؤں کی نشاندہی کرتے ہوئے خواجہ سرا ء کا نام ،عمر ،چیلے اور گروہ کا نام ، ایڈریس سمیت تمام کوائف متعلقہ حکام کو ارسال کریں تاکہ ان کی رجسٹریشن کروائی جاسکے، انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر کسی نوجوان نے از خود شوقیہ طور پر خواجہ سراء کا روپ دھار رکھا ہو تو اس کی بھی تصدیق کی جائے کہ اس نے اپنے والدین یا دیگر اہلخانہ کے ہمراہ اپنی رجسٹریشن کروا رکھی ہے یا نہیں تاہم اگر اس نے رجسٹریشن نہ کروائی ہو تو متعلقہ کوائف کے ساتھ اس کی بھی نشاندہی کی جا ئے ،انہوں نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کو خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اب تک بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کی