لیگی متوالے آج رکاوٹیں توڑتے ہوئے ایئر پورٹ پہنچیں گے،حشمت شاہ
لاہور(جنرل رپورٹر) رہنما مسلم لیگ (ن )کے رہنماسید حشمت علی شاہ نے کہاہے کہ میاں محمد نوازشریف کی آج لاہور آمد پر مسلم لیگ ن کے متوالے رکاوٹیں توڑتے ہوئے اپنے محبوب قائد کا استقبال کرنے پہنچیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا مسلم لیگ ن سے رشتہ دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی عوام کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔ مسلم لیگ ن اپنے قائد کا شایان شان استقبال کرے گی سینکڑوں کی تعداد میں قافلہ لے کر میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے پہنچیں گے ۔
حشمت شاہ