عوام ووٹ کے ذریعے اپنی اور ملک کی قسمت بدلیں،امیر العظیم

عوام ووٹ کے ذریعے اپنی اور ملک کی قسمت بدلیں،امیر العظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ترجمان جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ این اے 135 اور پی پی 161 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امیر العظیم نے کہا ہے کہ ملک کے غریب، سادہ اور مجبور عوام 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے اپنی اور اپنے ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ اگر دو دو مرلے کے گھروں میں رہنے والے ووٹرز نے 200 ایکڑ کے محلات میں رہنے والوں کو ووٹ دینے سے انکار کردیا تو حقیقی تبدیلی آجائیگی ۔

اور ملک میں کرپشن کا خاتمہ بھی ہوجائیگا۔ واپڈا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر II اور کینال ویو میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عوام عدالتوں سے سزا یافتہ، نیب میں مطلوب اور بدکردار اور اخلاق باختہ سیاسی اشرافیہ کو مسترد کردیں کیونکہ جب تک ایوانوں میں عام آدمی نہیں جائے گا غریب کی قسمت تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 25 جولائی کو کسی لالچ یا جھوٹی امید پر ووٹ ڈال دیئے تو اگلے پانچ برس پچھتانا پڑے گا۔
امیر العظیم