قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لئے نصابی شیڈول جاری کر دیا گیا

قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لئے نصابی شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور (سٹی رپورٹر) پہلی سے بارھویں جماعت تک ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے نصابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نصاب کا جا?زہ لینے کے لیے صوبہ بھر سے معروف ماہرین تعلیم کو مدعو کیا جا رہا ھے تاکہ نسلِ نو کو عصرِ حاضر کے مطابق تعلیم دی جائے۔ اِن خیالات کا اظہار ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم نے سیکرٹری خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پروفیسر عجب دین کی سربراہی میں بورڈ کا دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں تعلیمی سال میں پی سی ٹی بی نے 12 کروڑ سے زائدد نصابی کْتب بروقت فراہم کیں۔ آئی ٹی کے شعبے کو اپ گریڈ کر کے افرادی قْوت میں اضافہ کیا گیا ھے تاکہ نصابی کْتب کی تیاری کے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے اور ادارہ کے دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈزڈ کیا جا سکے۔ ایم ڈی پی سی ٹی بی نے مزید کہا کہ دنیا کے تازہ ترین رجحانات کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصاب کو ماہرین تعلیم کی آراء کو مدنظر رکھتے ھوئے تیار کر کے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر پی سی ٹی بی کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ کے کام اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعدازاں خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بْک بورڈ کے سیکرٹری نے اپنے ادارہ کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور پی سی ٹی بی سے مختلف امْور میں مشاورت اور تعاون کی ضرورت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اْنہوں نے پی سی ٹی بی کی طرف سے پہلی سے دسویں جماعت کی تمام 148 نصابی کْتب کی آن لائن فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے E۔Learn پروجیکٹ کی بھی تعریف کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1