جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام آج کاہنہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا

جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام آج کاہنہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا

لاہور (سٹی رپورٹر) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگراموں کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں آج بعد نماز مغرب تارات 11 بجے جامعہ عبداللہ ابن عمرؓ23 کلومیٹر فیروز پور روڈ گجومتہ نزد کاہنہ نولاہور میں حج تربیتی پروگرام ہوگا جبکہ کل لاہور کی دیگر 4 مساجد 14 جولائی بروز ہفتہ جامع مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن میں صبح 10 بجے تا نماز عصر جبکہ14 جولائی ہفتہ کے روز بعد نماز مغرب تا رات 11بجے جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن ، جامع مسجد رحمۃ للعالمین مدرسۃ الحرمین نذیر پارک غازی روڈ ڈیفنس لاہو، اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ D-177 آرکیٹیکٹ سوسائٹی جوہر ٹان میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید اورمفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...