ختم نبوت کیس،نگران حکومت کی طرفسے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنا افسوسناک ہے،علماء

ختم نبوت کیس،نگران حکومت کی طرفسے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنا افسوسناک ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر،جنرل سیکرٹری مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، نائب امیر لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس ، مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار نے ختم نبوت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کو نگران حکومت کی جانب سے چیلنج کرنے کے اعلان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین قادیانیت نوازی قراردیا ہے۔علماء نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ پوری ملت اسلامیہ کا متفقہ اور اجماعی عقیدہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دے کر ملت اسلامیہ کے متفقہ فیصلے کی ترجمانی کی ہے ۔
علماء