دیویا دتا کے بغیر فلم ’’فنے خان ‘‘ نامکمل تھی: انیل کپور

دیویا دتا کے بغیر فلم ’’فنے خان ‘‘ نامکمل تھی: انیل کپور
دیویا دتا کے بغیر فلم ’’فنے خان ‘‘ نامکمل تھی: انیل کپور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ دیویا دتا کے بغیر فلم ’’فنے خان ‘‘ نامکمل فلم ہوتی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیویا دتا نے فلم ’’فنے خان ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے پر ٹویٹر پر اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’فنے خان ‘‘ کا سفر بہت خوبصورت رہا، انیل کپور کے ساتھ کام کا تجربہ بہت شاندار رہا، خوبصورت فلم کے لئے ہدایتکار اتول مکرجی اور پروڈیوسر راکیش اوم پراکاش مہرا اور ٹیم کی شکرگزار ہیں جس کے جواب میں اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا، آپ نے فلم میں اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے عمدہ اداکاری کی ہے ۔

اور آپ کے بغیر ہماری فلم ’’فنے خان ‘‘ نامکمل فلم ہوتی۔ فلم میں انیل کپور، ایشوریہ رائے بچن اور راج کمار راؤ شامل ہیں، فلم رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر