جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی : صائمہ نور

جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی : صائمہ نور
جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی : صائمہ نور

لاہور( فلم رپورٹر) نامور اداکارہ صائمہ نو ر نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی ، پنجابی فلموں کے فروغ کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کو بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے کیرئیر کو دیکھ لیا جائے تو صرف معیاری کام ہی نظر ملے گا اس لئے اب بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شوبز میں کئی سال گزار لئے ہیں اور اگر کسی پراجیکٹ میں میرے ساتھ نئے لوگ کام کرتے ہیں تو ان کی بھرپور رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ ہم بھی اس دور سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ صائمہ نور نے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فلموں کی نمائش ہونی چاہیے اور اس کیلئے ضروری نہیں کہ کوئی ایک شخص ہی سرمایہ کرے۔ نجی شعبے سے کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اس طرف آنا چاہیے۔

جس سے مقابلے کا رجحان بھی فروغ پائے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...