سنجے نے مجھے اپنی والدہ کی حقیقی تصویر قرار دیا: منیشا کوئرالہ

سنجے نے مجھے اپنی والدہ کی حقیقی تصویر قرار دیا: منیشا کوئرالہ
سنجے نے مجھے اپنی والدہ کی حقیقی تصویر قرار دیا: منیشا کوئرالہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت نے فلم ’’سنجو‘‘ میں ’’نرگس دت‘‘ کے کردار پر مجھے اپنی والدہ کی حقیقی تصویر قرار دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ میں نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ میں ’’نرگس دت‘‘ کا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کے لئے میں نے ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی ہدایات پر عمل کیا اور نرگس دت سے متعلق دستاویزی فلمیں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار سنجے دت نے مجھے فلم ’’سنجو‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور جب انہوں نے فلم میں میری اداکاری دیکھی تو انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ میں نے ان کی والدہ کی حقیقی تصویر کی عکاسی کی ہے۔

مزید :

کلچر -