اکشے اوبرائے ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں کاسٹ

اکشے اوبرائے ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں کاسٹ
اکشے اوبرائے ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں کاسٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار اکشے اوبرائے فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاگ کے مطابق ہدایتکارہ شیلے دھر چوپڑا کی فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں اداکارہ سونم کپور اور راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ہدایتکارہ نے فلم میں سونم کپور کی پہلی محبت کے کردار کے لئے ایسے اداکار کو لیناچاہتی تھیں جنہوں نے اس سے قبل سونم کپور کے ساتھ کام نہ کیا ہو اور جب وہ اداکار اکشے اوبرائے سے ملیں تو انہوں نے اس کردار کے لئے اکشے وبرائے کو موزوں قرار دے دیا اور یہ کردار 10سے 15منٹ کے مختصر دورانیے پر مشتمل ہے۔ فلم میں اداکار انیل کپور اور جوہی چاولہ طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

مزید : کلچر