دیارغیر میں پاکستانیوں نے ملک کا نام روشن کیا:سونیا خان

دیارغیر میں پاکستانیوں نے ملک کا نام روشن کیا:سونیا خان
دیارغیر میں پاکستانیوں نے ملک کا نام روشن کیا:سونیا خان

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ سونیا خان نے کہا ہے کہ دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ ہی پاک وطن کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں قیامت خیززلزلہ آیا تواس موقع پردیارغیرمیں بسنے والی کمیونٹی نے وطن عزیز کے مجبوراورمتاثرہ بہن بھائیوں کی فلاح کے لئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح پاکستان سے دوررہنے والے پاکستانی ہمیشہ ہی پاکستان کی سپورٹ کیلیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ایسے میں اگربات پاکستان فلم انڈسٹری کی ہے تواس کے لئے بھی دیارغیرمیں بسنے والے افراد کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے ہاں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایسی فلمیں بنائی جائیں جس سے جہاں شائقین انٹرٹین ہوں، وہیں پاکستان کا سافٹ امیج بھی دنیا بھرتک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں کے ذریعے مثبت چیزیں سامنے لائی جاتی ہیں، یا پھراپنی ثقافت کوپروموٹ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان باتوں پرخاص توجہ نہیں دی جاتی۔ حالانکہ اس پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سونیا خان نے کہا کہ مغربی ممالک میں دکھائی جانے والی فلموں میں اگرہم مغرب کا کلچر ہی دکھائیں گے تووہ انھیں متاثر نہیں کرے گا۔ ہمیں تواپنے وطن کا خوبصورت کلچر دکھا کر لوگوں کو بتانا ہے کہ ہم کتنے امن پسند اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...