شالیمار تھیٹر میں نیا ڈرامہ’’ناگن کڑیاں‘‘ آج شروع ہوگا

شالیمار تھیٹر میں نیا ڈرامہ’’ناگن کڑیاں‘‘ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرکا نیا ڈرامہ’’ناگن کڑیاں‘‘ آج شروع ہوگا جس کی کاسٹ میں سیمی خان ،فیروزہ علی،انیشاء خان ،سرفرازوکی،مختار چن،طوطی برال،گڈو کمال،اسد مکھڑا اور وسیم پنوں قابل ذکر ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈرامہ کی کہانی بالکل نئی ہے جس میں فنکاروں کی پرفارمنس بھی یقینی طور پر شائقین کو پسند آئے گی۔سیمی خان کا کہنا ہے کہ میں اس سے پہلے بھی شالیمار تھیٹر میں بہت سے ڈرامے کرچکی ہوں جہاں مجھے عوام کی طرف سے ہمیشہ بہت اچھا رسپانس ملا۔
اور یقین ہے کہ اس بار بھی میری پرفارمنس پسند کی جارہی ہے۔

مزید :

کلچر -