مجھے چیلنجنگ کردار ادا کرناانتہائی پسند ہیں: بھومی پڈنیکر
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں چیلنجنگ کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی جس کے باعث فلموں میں کم نظر آتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ میں فلمساز زویا اختر کی بہت بڑی مداح ہوں اور جب انہوں نے مجھے ’’لسٹ سٹوریز‘‘ کی پیشکش کی تو مجھے فلم کا سکرپٹ بہت زیادہ چیلنجنگ لگا اور مجھے چیلنجنگ کردار ادا کرنا پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کم فلمیں کیوں کرتی ہوں اس کی وجہ چیلنجنگ کرداروں کی پیشکش نہ ہونا ہے اور جب بھی مجھے چیلنجنگ کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور اس فلم کا حصہ بننا چوہوں گی۔ بھومی پڈنیکر فلم ’’سن چڑیا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔