پاکستانی عوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں :ثناء

پاکستانی عوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں :ثناء
پاکستانی عوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں :ثناء

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنی طاقت بنا کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں، میڈیا نے معاشرے میں بہت شعور بیدا ر کیا ہے اور موجودہ حالات میں ویسے بھی ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں آج بھی لوگ ذات برادریوں کے نام پر ووٹ دیتے ہیں اور پھر اپنی قسمت کو روتے ہیں ۔ ووٹ سے نہ صرف ہمارا بلکہ ہمارے ملک کا مستقبل وابستہ ہے لہٰذا اس کا سوچ سمجھ کر درست استعمال کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پڑھے لکھے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تاکہ قانون سازی کے ساتھ ہمارے مسائل حل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت کو تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر