عمادوسیم کا انٹرنیشنل کیریئر خطرات سے دوچار

عمادوسیم کا انٹرنیشنل کیریئر خطرات سے دوچار

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر عمادوسیم کا انٹرنیشنل کیریئر خطرات سے دوچار ہوتا دکھائی دے رہاہے یاکم از کم اسے ٹیم میں واپس آنے کیلئے سخت جدوجہد اور طویل انتظار کرنا پڑسکتاہے۔ ٹیم کا بہترین وننگ کمبی نیشن بن جانے کے بعد سلیکٹرزنے اسے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا جو فٹ ہوجانے کے بعد سلیکشن کیلئے دستیاب تھے۔زمبابوے کے دورے کے لئے عمادوسیم کو ٹیم میں شمولیت کی امید تھی لیکن آل راؤنڈر کو اس وقت دھچکا لگا جب ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم میں لینے سے انکار کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...