عالمی فٹبال کپ کے فاتح کافیصلہ 15جولائی کوہوگا

عالمی فٹبال کپ کے فاتح کافیصلہ 15جولائی کوہوگا

لوزنیکی(اے پی پی)عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون؟ فرانس اور کروشیا کے درمیان اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جولائی کو روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ فرانس کی ٹیم اس سے قبل ایک مرتبہ میگا ایونٹ اپنے نام کر چکی ہے، فرانس نے 1998 میں پہلی مرتبہ برازیل کو شکست دیکر عالمی کپ جیت تھا۔ اب کروشیا کی ٹیم کو پہلی جبکہ فرانس کو دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کا سنہری موقع ملا ہے، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے حوالے سے بیان دیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...