کروشیاکیخلاف فائنل جیتنے میں اہم کردار اداکرونگا:سیمیول امٹیٹی

کروشیاکیخلاف فائنل جیتنے میں اہم کردار اداکرونگا:سیمیول امٹیٹی

ماسکو(آن لائن) فرانس کی فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز ڈیفینڈر کھلاڑی سیمیول امٹیٹی نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور کروشیا کے خلاف فائنل میچ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤنگا، دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے، سیمیول امٹیٹی نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں کروشیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔ سیمیول امٹیٹی نے کہا کہ وہ بیلجیئم کے خلاف میگا ایونٹ کے پہلے سیمی میں ٹیم کو کامیابی دلانے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فائنل میں بھی اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...