فائنل جیتنے کیلئے پرعزم،راستے کا ہر پہاڑ ہٹا سکتے ہیں:ڈیڈیئر

فائنل جیتنے کیلئے پرعزم،راستے کا ہر پہاڑ ہٹا سکتے ہیں:ڈیڈیئر

سینٹ پیٹرز برگ( آن لائن) عالمی کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم فرانس کے ٹیم منیجر ڈیڈیئر ڈیشامپ نے کہا ہے کہ ہم نے درست موقع پر عروج پایا۔ فرنچ ٹیم کو ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں واجبی کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ کوچ نے اس متعلق استفسار پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری بہترین تھی، میرے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا زبردست گروپ ہے۔ پلیئرز نے اپنا اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

یورو چیمپئن شپ کے فائنل میں پرتگال کے ہاتھوں شکست کو تسلیم کرنا مشکل تھا۔ہم نہیں چاہتے دوبارہ ایسا ہو۔ ورلڈکپ کا اختتام بہترین طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ڈیشامپ کیلئے اتوار کا فائنل تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ وہ 1998 میں عالمی چیمپئن بننے والی فرنچ ٹیم کے کپتان تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی