کروشیا کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل جیتیں گے: ہیوگو للورس

کروشیا کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل جیتیں گے: ہیوگو للورس

ماسکو(اے پی پی)فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیوگو للورس نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے، ہیوگو للورس نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہے، انہوں نے کہا کہ کروشیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔ فائنل میچ کے لئے پریکٹس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ہیوگو للورس نے کہا کہ بیلجیئم کے خلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن ہیں۔

تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پوری ٹیم کو اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بناکر کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنا بڑا اعزاز ہے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے بیلجیئم کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ میگا ایونٹ کے فائنل میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سر دھڑ کی باری لگانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کروشیا کے خلاف فائنل میچ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...