گال ٹیسٹ : افریقہ نے لنکن کو پہلی اننگز میں 287پر ڈھیر کر دیا ، کرونا رتنے کی سنچری

گال ٹیسٹ : افریقہ نے لنکن کو پہلی اننگز میں 287پر ڈھیر کر دیا ، کرونا رتنے کی ...

گال(نیٹ نیوز) کرونارتنے کی سنچری کی بدولت سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 287 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنالئے اور اس کو آئی لینڈرز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 283 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔تفصیل کے مطابق میزبان ٹیم کے کپتان لکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گناتھیلاکا اور کرونارتنے نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنے تاہم گناتھیلاکا 26 رنز بنا آؤٹ ہوگئے، ڈی سلوا 11 ، کوسل مینڈس 24 رنز بناسکے، ڈک ویلا 18 اورکپتان لکمل 10 ، ساندا کان آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بناگئے۔ کرونارتنے نے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری بنائی۔ وہ 158 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقہ کے رابادا نے چار، شمسی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جواب میں پروٹیز کی طرف سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرام نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا پروٹیز ٹیم کو پہلا کھلاڑی ایڈن مارکرام کوئی رن بنائے بغیر ہیراتھ کی گیند پر میتھیوز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی