کلدیپ اور روہت کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کوہرادیا

کلدیپ اور روہت کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کوہرادیا

نوٹنگھم (نیٹ نیوز)روہت شرماکی ناقابل شکست سنچری اورکلدیپ یادیو کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔بھارت نے 5میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔پہلے کھیل کر انگلش ٹیم 268رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔بین سٹوکس50اور جوزبٹلر53رنز کسیاتھ نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو نے 25رنز کے عوض 6شکارکیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔بھارتی ٹیم نے 269رنز کاہدف 2وکٹیں کھوکرحاصل کیا۔افتتاحی بلے باز روہت شرمانے 114گیندوں پر137رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔کپتان کوہلی 75اور شیکھردھون نے 40رنز بنائے۔ انگلینڈ کے معین علی ،عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...