ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر کی نئی تصاویر نے دھوم مچادی

ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر کی نئی تصاویر نے دھوم مچادی

ممبئی(آئی این پی)بھارت کے سابق بلے باز ٹنڈولکرکی بیٹی سارا ٹنڈولکر بھی کچھ عرصہ سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اب بھارتی میڈیا میں ان کی نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔سار ٹنڈولکر کی نئی تصاویر اور سادگی نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے ہیں جیسے کہ ان کے والد ٹنڈولکر نے عوام کے دلوں میں گھر بنایا۔

20 سالہ سار ا ٹنڈولکر کے دن بہ دن سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بالی ووڈ سٹار کے بچوں جھانوی کپور،سہانا خان کے مقابلے میں سارا ٹنڈولکر بھی میڈیا میں ان رہنے لگی ہیں۔خیال رہے کہ سچن ٹنڈولکر کے دو بچے ہیں،ایک بیٹا اور بیٹی ۔سارا ٹنڈولکر جنہوں نے لندن سے سے اپنا گریجوایشن مکمل کیا کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی