گاریتھ ساؤتھ گیٹ کو زندگی بھر مفت پیزا فراہم کرنے کا اعلان

گاریتھ ساؤتھ گیٹ کو زندگی بھر مفت پیزا فراہم کرنے کا اعلان

سینٹ پیٹرز برگ (یواین پی) ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کوچ گاریتھ ساؤتھ گیٹ کو ایک انٹر نیشنل فوڈ کمپنی نے زندگی بھر مفت پیزا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ا س سلسلے میں انہیں خصوصی سروس کارڈ کا اجراء بھی کردیاگیا ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بیورلی ڈی کروز کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی طرح انہیں بھی اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی