ایچ ای سی سپورٹس ٹرافی جیتنے پر ونر یو سی پی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

ایچ ای سی سپورٹس ٹرافی جیتنے پر ونر یو سی پی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

لاہور(سپورٹس ڈیسک)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی جانب سے ایچ ای سی آل پاکستان انٹر ورسٹی جنرل سپورٹس ٹرا فی مسلسل ساتویں مر تبہ جیتنے کے منفرد اعزاز پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں ان کی شاندار کارکر دگی کو سراہتے ہوئے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کے نقد انعا مات سے نوازا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصو صی چیئر مین بورڈ آف گورنرز میاں عامر محمود تھے جبکہ پروفیسر سہیل افضل، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، پی جی سی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کھلاڑیوں کی اس عظیم فتح پر انہوں نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یو سی پی انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کو شش رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر ین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ کھلاڑیوں نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی بہترین کا ر کر دگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے اور یہ با ت انتہائی قابل فخر ہے ۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سپورٹس جمنیزیم کے قیام کی نوید بھی سنائی۔ تقریب کے آخر میں میا ں عامر محمود ، پروفیسر سہیل افضل اور ڈاکٹر محمد ظفر اللہ نے کھلاڑیوں ، کو چز اور ڈائریکٹر سپورٹس میں انعامات تقسیم کئے بعد ازاں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...