محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو رنگ میں اتریں گے

محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو رنگ میں اتریں گے

کوالالمپور( آن لائن) پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے انہوں نے تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر نے ملائشیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ ان کاکہنا تھا 15 جولائی کومقابلے کیلئے بالکل تیار ہوں۔ ٹائٹل جیت کر پاکستان لاؤں گا، قوم میری جیت کے لیے دعا کرے۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جولائی کو عالمی مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا فلائی ویٹ کیٹگری میں جنوبی افریقا کے باکسر موروثی متھالین سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم 8 انٹرنیشنل ناقابلِ شکست فائٹ کرچکے جبکہ افریقا کے موروثی متھالین اب تک کے کیرئیر میں 37 مقابلے کرچکے جن میں سے انہوں نے 35 میں فتح حاصل کی ۔محمد وسیم گزشتہ برس ڈبلیو بی سی رینکنگ میں فلائی ویٹ کیٹگری کے نمبر ون باکسر قرار پائے تھے۔ باکسر محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلیں اور سب میں کامیابی حاصل کی مگر انہیں ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...