ورلڈ کپ میں پر کشش خواتین کو زیادہ فوکس نہ کریں ، فیفاکی براڈ کا سٹرز کو تنبیہ

ورلڈ کپ میں پر کشش خواتین کو زیادہ فوکس نہ کریں ، فیفاکی براڈ کا سٹرز کو تنبیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(نیٹ نیوز)ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ان خدشات کا اظہار کردیا گیا تھا کہ عالمی کپ میں آنے والے شائقین کو روس میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن حیران کن طور پر اس ایونٹ کے دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات نے سب کو حیران کردیا۔انسانی رویوں سے متعلق ماہر نے تصدیق کی کہ عالمی کپ 2018 کے دوران نسلی تعصب سے زیادہ جنسی تعصب زیادہ بڑا مسئلہ رہا اور اس کے کئی واقعات سامنے آئے۔ورلڈ کپ کے دوران روس کی سڑکوں پر فینز کی جانب سے خواتین رپورٹرز اور برڈ کاسٹرز کو ہراساں کیا گیا اور فیفا کو مختلف مستند ذرائع سے 'جنسی ہراسگی' کے کل 30 سے زائد واقعات رپورٹ کیے گئے۔ فیفا کے ڈائیورسٹی پروگرام کے سربراہ نے کہا کہ فیفا چاہتا ہے کہ مستقبل میں براڈکاسٹرز اسٹیڈیم میں موجود پرکشش خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کم سے کم دکھائیں۔فیڈریکو اڈیچی نے کہا کہ فیفا اس مسئلے کے حوالے سے قومی براڈ کاسٹرز اور اپنی ذاتی پروڈکشن ٹیم سے مفصل بات چیت کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔