ایشین گیمز ، قومی آرچری ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 جولائی کو شروع ہوگا

ایشین گیمز ، قومی آرچری ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 جولائی کو شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 15 جولائی سے شروع ہوگا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں آرمی کے محمد طیب، ادریس مجید اور محمد ندیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں واپڈا کی اقصی نواز، پاکستان آرمی کی امہ زہرہ اور نبیلہ کوثر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...