ورلڈکپ میں فوٹوگرافربھی کروشین ٹیم کے جشن کاحصہ بن گیا

ورلڈکپ میں فوٹوگرافربھی کروشین ٹیم کے جشن کاحصہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(نیٹ نیوز) جب ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے ایکسٹرا ٹائم میں کروشیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا گول سکور کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کی تو ایک فوٹو گرافر بھی غیردانستہ طور پر کروشین ٹیم کے جشن کا حصہ بن گیا۔ اس موقع پر جوش و جذبے سے سرشار مینڈزیوکک لزنیکی اسٹیڈیم کے ایک طرف بھاگتے چلے گئے اور گول کا جشن منانے والے کروشیا کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا پیچھا کیا۔مینڈزیوکک جشن مناتے ہوئے جس کونے پر گئے وہاں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا ایک فوٹو گرافر بھی موجود تھا اور جب مینڈزیوکک نے خوشی سے فوٹوگرافر پر چھلانگ لگائی تو بقیہ ٹیم بھی ان پر چڑھ دوڑی۔یوری کورٹیز نے بتایا کہ اس کے بعد کھلاڑیوں نے مجھ سے خیریت دریافت کی، ایک کھلاڑی نے میرا لینز اٹھایا جبکہ کروشین ٹیم کے ڈوماگوج ویدا نے میرے ماتھے پر بوسا دیا۔