ومبلڈن اوپن:سریناولیمزاور اینجلیق فائنل میں پہنچ گئیں

ومبلڈن اوپن:سریناولیمزاور اینجلیق فائنل میں پہنچ گئیں

لندن(نیٹ نیوز)سریناولیمزاور اینجلیق کربر نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گرینڈ سلم گراس کورٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی جولیا جارجز کو ہراکر24واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کانادرچانس حاصل کرلیا۔امریکی کھلاڑی نے حریف جولیاکو آسان مقابلے میں 6-2اور6-4سے ہراکرایونٹ سے باہرکیا۔دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے لٹویاکی جیلینا اوسٹاپنکوکوشکست سے دوچارکرکے ایونٹ سے باہر کیا۔اینجلیق کربرنے لٹوین حریف کو 6-3 اور 6-3سے ہرایا۔اینجلیق نے دوسری بارفائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔اینجلیق کربر کا فائنل میں سریناولیمز سے مقابلہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی