نواز،مریم کی گرفتاری، لیڈی کمانڈوز کی خدمات حاصل کرلی گئیں
لاہور(جنرل رپورٹر )نیب لاہور کی سولہ رکنی ٹیم کل دن دو بجے سے پہلے لاہورائرپورٹ نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے پہنچ جائے گی ۔ نواشریف اور مریم کو حراست میں لیکر ہیلی کاپٹر میں بٹھانے کیلئے لیڈی کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ائر پو رٹ سکیورٹی ،سول ایوی ایشن اورایلیٹ کمانڈوز جہاز کو اپنے حصار میں لیں گے۔