استقبال کیلئے ضرور پہنچیں گے،لیگی بلدیاتی نمائندے

استقبال کیلئے ضرور پہنچیں گے،لیگی بلدیاتی نمائندے

لاہور(دیبا مرزا سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غیر فعال بلدیا تی نما ئندوں کی پکڑدھکڑاور گرفتا ریو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطا بق اب تک لاہور بھر سے مسلم لیگ(ن) کے متعدد غیر فعال بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ایم پی اے کے امیدوار بلال یا سین ،اور 166 پی پی کے ن لیگ کے ایم پی اے کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو بھی 2 گھنٹہ کیلئے گرفتار کر کے چھو ڑ دیا گیا ۔اس حو الے سے روزنا مہ ’’پاکستان ‘‘ کیساتھ گفتگو میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے مسلم لیگ ن کے غیر فعال بلدیا تی نمائندوں مرزا رضوان ، ملک شوکت کھو کھر،ملک نثار کھو کھر، میاں منظور ،نصیر جٹ،راشد کرامت بٹ،نویدالحق کیا نی اوراکرام بٹ و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،ہم ہر صورت میں اپنے قائد میا ں محمد نواز شریف اور مریم بی بی کا استقبال کریں گے کیونکہ جن قائدین نے ہمارے لئے سزا قبو ل کی کیا اب ہم ان کو کیلا چھوڑ دیں اور ہماری غیرت یہ گوارانہیں کرتی ہے۔مسلم لیگ(ن) کے غیر فعال بلدیا تی نما ئندوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماؤں و کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

لیگی نمائندے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...