لیگی خواتین ورکرز کیلئے خصوصی لباس تیار

لیگی خواتین ورکرز کیلئے خصوصی لباس تیار

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے خواتین ورکرز کیلئے خصوصی لباس تیارکرالیاگیا۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کی ائیرپورٹ آمد پر لیگی خواتین مریم نواز کی تصویر پر مشتمل شلوار قمیض پہنیں گی،مریم نواز کی تصویر والے ڈریس کا رنگ لائٹ پنک اور وائٹ شلوار رکھی گئی ہے۔مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے تیارکئے جانے والا ڈریس معروف ڈیزائنر اور سابق ایم پی اے حناپرویز بٹ نے تیارکیاہے۔

خصوصی لباس

مزید : صفحہ اول