بیٹاجیل گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی،نواز شریف کی والدہ کا وڈیو پیغام

بیٹاجیل گیا تو میں بھی ساتھ جاؤں گی،نواز شریف کی والدہ کا وڈیو پیغام

لاہور( جنرل رپورٹر) میاں نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ پاکستان کا بیٹاآج آرہا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ناحق سزا ہوئی انہیں جیل نہیں جانے دوں گی۔ان کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کا بیٹا ہے اوریہ بیٹا آج وطن آرہا ہے، میں اپنے بیٹے کا ماتھا چوموں گی نواز شریف کو اگر جیل بھیجا گیا تو میں بھی اس کے ساتھ جاؤں گی۔ میرا ایمان ہے تینوں بے گناہ ہیں ظالموں کو خدا کی پکڑ سے ڈرنا چاہئے جنہوں نے ان تینوں پر ظلم کیا۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ناحق سزا ہوئی ہے ان سے زیادتی کی گئی ہے وہ انہیں جیل میں نہیں جانے دیں گی۔

ویڈیو پیغام

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...