موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے

موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ جب عین الیکشن کے وقت ملک کی مقبول ترین لیڈر شپ کو کسی ایسے مقدمے میں جس کے کوئی ثبوت بھی نہ ملے ہوں اس کو بنیاد بنا کر لیڈرشپ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی تو پھر حالات تصادم کی طر ف ہی جائیں گے،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں اس کے لئے سب جماعتوں کو ایک ساز گار ماحول کی فراہمی کی ذمے داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے ہماری لیڈر شپ تو تمام تر زیادتیوں کے باوجود سر جھکا کر اپنے خلاف ہونے والے ہر فیصلوں کو قبول کررہی ہے اب حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ بے یقینی کی فضاء کا خاتمہ کرنے کے لئے میدان میں آئے ۔

راجہ ظفرالحق

مزید : صفحہ اول