تصادم کو روکنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے

تصادم کو روکنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے

پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی نے روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں تو اس کو روکنا نگران حکومت کی ذمے داری ہے سب جماعتوں بالخصوص لیڈر شپ کو ایک ساز گار ماحول مہیا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے ہمارے تو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تو پیشگی اطلاع کے باوجود اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے ہر جماعت کو انتخابی مہم چلانے کے لئے فری اینڈ فئیر ماحول دیا جانا چاہئے اس کے بعد عوام پر چھوڑ دیں وہ جس کو بھی منتخب کریں ہم عوام کے ووٹ کے فیصلے کو قبول کرلیں گے لیکن ہمیں آزادنہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔

سعید غنی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...