احتساب مستقل عمل ، الیکشن سے کوئی تعلق نہیں

احتساب مستقل عمل ، الیکشن سے کوئی تعلق نہیں

عوامی تحریک کے سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ احتساب ایک مستقل عمل ہے اس کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ۔احتساب کا شکنجہ اب ن لیگ کے بعد دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف بھی بڑھ رہا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے اس سے مجموعی طور پر ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے وہ روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا شروع دن دے سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ شروع سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ پاکستان کے کرپٹ اشرافیہ کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے ۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی فعالیت سے اب عوام میں شعور آچکا ہے اور اب وہ کرپٹ اشرافیہ کا احتساب چاہتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں عوا م کرپٹ اشرافیہ کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست فاش سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا ملک کی معاشی صورتحال اس وقت انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور کرپٹ اشرافیہ کے احتساب سے لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی ۔

خرم نواز گنڈا پور

مزید : صفحہ اول